مجمع الکفیل رہائشی کالونی کی فنشنگ کا عمل آخری مراحل میں.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کے لیے رہائشی کالونی(مجمع الکفیل السکنی) کا تعمیراتی کام اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے اور اس وقت فنشنگ کا عمل اختتام پذیر ہونے والا ہے۔

831گھروں پر مشتمل اس کالونی کا تعمیراتی کام تقریبا مکمل ہو گیا ہے اور فنشنگ کا عمل شرکت خیرات السبطین نامی ایک عراقی کمپنی کا عملہ سر انجام دے رہا ہے۔

ہر حوالے سے ان گھروں کی تعمیر کا کام مکمل ہو نے کے بعد انہیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خداموں میں تقسیم کر دیا جائے گا۔

مقررہ شرائط پر پورا اترنے والے خدام کو انتہائی آسان ماہانہ اقساط پہ یہ گھر دئیے جائیں گے تا کہ ایک طرف ان کی خدمات کا کسی حد تک انہیں صلہ مل سکے اور دوسری طرف عراق اور خاص طور پر کربلا میں موجود گھروں کی ضروریات کو سستے داموں پورا کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: