حضرت عباس(ع) کے بارے میں ایک تحقیقی کتاب کی اشاعت.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تحت کام کرنے والے مرکز علوم قرآن و تفسیر نے حال ہی میں عربی زبان میں حضرت عباس علیہ السلام کے حالات زندگی اور ان کی منفرد شخصیت کے بارے میں ایک تحقیقی کتاب شائع کی ہے اس کتاب کا نام (العبّاس بن علي -عليهما السلام-.. ملحمة الطف) ہے کہ جسے معروف اسلامی سکالرسيد محمد علی حلو نے تحریر کیا ہے۔

اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر حضرت عباس علیہ السلام کی شخصیت کے بارے میں تحقیقی اور تحلیلی گفتگو کی گئی ہے اور بہت سے ایسے پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے کہ جو اس سے پہلے ضبط تحریر میں نہیں لائے گئے۔

مرکز علوم قرآن و تفسیر کے انچارج شیخ ضیاء الدین زبیدی نے اس کتاب کی اشاعت کو مرکز کے ارکان کے لیے ایک بہت بڑی توفیق قرار دیا ہے اور دوسری جانب شیخ ضیاء الدین نے اس کتاب کے لکھنے اور اس کی اشاعت کی ذمہ داری مرکز کو سونپنے پہ سید محمد علی حلو کا شکریہ ادا کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: