مقام امام زمانہ(عجّل اللہ فرجہ الشریف) میں ہر روز محفل قرآن کا انعقاد.....

ماہ رمضان میں ہر مومن کے دل میں قرآن کے ساتھ ایک خاص اُنس پیدا ہو جاتا ہے اور ہر مومن زیادہ سے زیادہ تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اور خاص طور پر جب کوئی مومن مقدس مقامات میں حاضری دیتا ہے تو اس کے اندر قرآن سے ارتباط اور لگاؤ کو مزید تقویت ملتی ہے۔

اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اپنے زیر انتظام تمام مقدس مقامات، مساجد اور امام بارگاہوں وغیرہ میں ماہ رمضان کے دوران روزانہ کی بنیاد پر ختم قرآن اور دیگر قرآنی محافل کے انعقاد کا انتظام کیا ہے۔

کربلا میں واقع مقام امام زمانہ عجّل اللہ فرجہ الشریف ان اماکن میں سے ایک ہے کہ جہاں ہر روز محفل قرآن منعقد ہوتی ہے اور روزانہ ایک سیپارہ کی تلاوت کی جاتی ہے اس محفل قرآن کے انعقاد کی ذمہ داری روضہ مبارک نے اپنے قرآن انسٹی ٹیوٹ کو دے رکھی ہے کہ جو عالمی شہرت یافتہ قاریان قرآن کے ہمراہ یہاں قرآنی محفل کا انعقاد کرتا ہے۔

اس قرآنی محفل میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کی خاصی تعداد بھی حاضر ہوتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: