تصویری رپورٹ: کربلا کے مقدس روضوں میں ماہ رمضان کی آخری شب جمعہ.....

بروز جمعرات 24 رمضان المبارک 1437 ھ بمطابق 30 جون 2016 ء کو اس ماہ رمضان کی آخری شب جمعہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے جوار میں گزارنے کے لیے دوپہر سے ہی پورے ملک سے آنے والے زائرین کی بہت بڑی تعداد کربلا پہنچنا شروع ہو گئی اور شام تک زائرین کا اتنا زیادہ رش ہو گیا کہ دونوں مقدس حرموں، مابین الحرمین اور اس کے گردونواح میں زائرین کی کثرت کی وجہ سے تِل رکھنے کی جگہ بھی ناپید ہو گئی۔

ساری رات زائرین کا یہ رش برقرار رہا تمام زائرین پوری رات مسلمانوں کی حفظ و امان اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں فتح و نصرت کی دعائیں کرتے رہے۔

دونوں مقدس حرموں کے خدام زائرین کی خدمت اور انہیں بہتر سے بہتر سروس مہیا کرنے کے لیے تمام وقت سر گرم عمل رہے۔

اس موقع پر الکفیل نیٹ ورک کے فوٹو گرافروں کی لی ہوئی تصاویر میں ماہ رمضان کے آخری شب جمعہ کے روحانی مناظر کو آپ بھی ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: