فلوجہ کو داعش سے پاک کرنے پہ اعلیٰ دینی قیادت کی مبارکباد اور شھداء کے لیے رحمت اور زخمیوں کے لیے جلد شفاء کی دعا....

نجف اشرف میں موجود اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ العالی نے آخری فتوحات پر مبارک باد پیش کی ہے کہ جو سیکورٹی فورسز، عسکری رضاکاروں اور قبائل کے دلیروں نے دہشت گردوں کو شکست دینے اور فلوجہ کو دہشت گردوں کی نجاست سے پاک کر کے حاصل کی ہیں۔ اسی طرح سے اعلیٰ دینی قیادت نے شھداء کے لیے رحمت اور زخمیوں کے لیے جلد شفاء کی بھی دعا کی ہے۔

یہ بات 25 رمضان المبارک 1437ھ بمطابق1 جولائی 2016ء کو روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں نماز جمعہ کے دوسرے خطبے کے دوران اعلیٰ دینی قیادت کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ شیخ عبد المھدی کربلائی نے بتائی۔

علامہ کربلائی نے بتایا کہ اعلیٰ دینی قیادت نے کہا ہے: صوبہ انبار کے مزید مناطق کو داعشی دہشت گردوں سے آزاد کروانے پہ میں اپنے عزیز سیکورٹی فورسز اور متحدہ پولیس کے جوانوں اور ان کی مدد کرنے والے بہادر عسکری رضاکاروں اور غیور قبائل کے بیٹوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اس کامیابی کے لیے ان کی جد و جہد اور عظیم قربانیوں کے پیش کرنے پہ ان کا شکر گزار ہوں اللہ تعالیٰ شھداء پہ اپنی رحمت نازل کرے اور زخمیوں کو جلد شفاء عطا کرے میں امید رکھتا ہوں کہ ان فتوحات کا سلسلہ جاری رہے گا اور جلد عراق کی ساری زمین داعش کی نجاست سے پاک ہو جائے گی میں اس بات پہ پھر سے تاکید کرتا ہوں کہ آئی پی ڈیز اور مہاجرین کے لیے جب تک مکرم اور معزز طریقے سے اپنے گھروں کو واپس جانے کے انتظامات مکمل نہیں ہوتے اس وقت تک ان کا ہر حوالے سے انسانی بنیادوں پہ خیال رکھا جائے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: