روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ماہ رمضان کے دوران روزانہ مجالس اور دینی دروس کا انعقاد.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں روزانہ رات کے وقت دینی مجالس کا انعقاد ہوتا ہے کہ جس میں مومنین کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے روضہ مبارک کے صحن میں منعقد ہونے والی مجلس سے مولانا شیخ محمد جمعہ خطاب کرتے ہیں اور اہل بیت علیھم السلام کے فضائل و مصائب کے ساتھ ساتھ اہل بیت علیھم السلام سے مروی پندونصیحت اور دیگر معلومات پر مشتمل روایات کو سامعین کی نظر کرتے ہیں۔

حرم میں منعقد ہونے والی مجالس میں عراق اور دیگر اسلامی ممالک کے حالات اور مسلمانوں کا لبادہ پہنے ہوئے دہشت گردوں کے بارے میں بھی خصوصی طور پر گفتگو ہوتی ہے اور ان پُر آشوب حالات میں مومنین کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارے نے پورے رمضان میں کوشش کی ہے کہ مومنین تک مختلف طریقوں سے دینی، فقہی، عقائدی اور تاریخی معلومات پہنچائی جائیں اور ان کی اسلامی و ثقافتی شخصیت سازی میں ان کی مدد کی جائے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: