ماہ رمضان قرآن کا مہینہ ہے اور اس مہینہ میں مومنین زیادہ سے زیادہ تلاوت قرآن کی عبادت سے سرفراز ہوتے ہیں اور قرآنی محافل میں شرکت کرتے ہیں رمضان میں مومنین کے اس قرآنی رجحان سے فائدہ اٹھانے اور انہیں قرآنی تعلیمات کے قریب تر لانے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی بغداد (الشعب) میں قائم شاخ کی طرف سے 23 مقامات پہ روزانہ ختم قرآن کی محفل منعقد ہوتی ہے جس میں ہر عمر سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ قرآن انسٹیٹیوٹ کی پورے ملک میں دسیوں شاخیں ہیں کہ جن کے ارکان اپنے اپنے علاقوں میں قرآنی محافل کا انعقاد کرتے ہیں اور مومنین اور خاص طور پر نئی نسل کو قرآن اور قرآنی تعلیمات کے زیور سے آراستہ کرتے ہیں۔