الکفیل اکیڈمی برائے جنگی حالات میں فرسٹ ایڈ کی طرف سے جاری دوسرے کورس کا اختتام.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والی الکفیل اکیڈمی برائے جنگی حالات میں فرسٹ ایڈ کے طبی ماہرین کی طرف سے فوجیوں اور عسکری رضاکاروں کو جنگ کے دوران زخمی ہو جانے والوں کو فوری طبی امداد مہیا کرنے کے طریقے سیکھائے جاتے ہیں اور اس مقصد کے لیے اکیڈمی نے اپنے پہلے فرسٹ ایڈ کورس کو چند ماہ پہلے ختم کیا تھا جس کے بعد دوسرا کورس شروع کیا گیا جس کی کلاسز کا اختتام گزشتہ روز ایک اختتامی تقریب پہ ہوا جس میں کورس میں شرکت کرنے والوں کو اسناد دی گئیں۔

امام حسن(ع) فرسٹ ایڈ کیمپ کے نام سے جاری دوسرے کورس کی زیادہ تر کلاسز شیخ کلینی کمپلیکس میں منعقد ہوئیں جہاں کورس میں شرکت کرنے والوں کو نظری اور عملی طور پر جنگ کے دوران زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد کے جدید اور روایتی طریقوں کے بارے میں بتایا گیا۔

اس کورس میں تربیت حاصل کرنے والے عسکری رضاکاروں کا تعلق مندرجہ ذیل برگیڈز سے تھا: (قوات بدر / سرايا عاشوراء / قوّة أبي الأحرار الجهادية / فرقة الإمام علي(عليه السلام) / فرقة العبّاس(عليه السلام) القتالية / لواء الكرّار)۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: