تصویری رپورٹ: قرآنی محافل میں بچوں کی ذوق و شوق سے شرکت.....

رسول خدا(ص) کا فرمان ہے: (علّموا أولادكم ثلاث خصال: حبّ نبيّكم وحبّ أهل بيته وقراءة القرآن) اپنی اولاد کو تین چیزوں کی تعلیم دو(1) اپنے نبی (ص) سے محبت (2) نبی(ص) کے اہل بیت علیھم السلام سے محبت (3) تلاوت قرآن

ماہ رمضان کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں منعقد ہونے والی قرآنی محافل میں بڑوں کی طرح بچوں کی بہت بڑی تعداد ذوق و شوق سے شرکت کرتے ہوئے نظر آ رہی ہے بچوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ قرآنی محفل میں پہلی صفوں میں جگہ حاصل کریں اور محفل کی انتظامیہ بھی نئی نسل میں قرآن کی محبت کو راسخ کرنے کے لیے بچوں پہ خصوصی توجہ دیتی ہے اور انہیں ان کی پسند کی جگہ مہیا کرنے میں ان کی مدد کرتی ہے۔

الکفیل نیٹ ورک کے فوٹو گرافروں نے قرآنی محافل میں موجود ان بچوں کی کچھ تصاویر ہمیں بھیجی ہیں کہ جنہیں آپ بھی ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: