عید الفطر کا چاند.....

نجف اشرف میں موجود اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی طرف سے چھپنے والی جنتری اور اس سال کے شرعی اوقات کے جدول کے مطابق بروز منگل 29 رمضان المبارک 1437ھ بمطابق 5 جون 2016ء کو مطلع صاف ہونے کی صورت میں شام 7 بج کر 12 منٹ پہ نجف اشرف کے افق پہ عید الفطر کے چاند کے نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

غروب کے وقت چاند کی عمر 29 گھنٹے اور 7 منٹ ہو چکی ہو گی جب کہ نجف اشرف کے افق سے اس کی بلندی 7.45 ڈگری ہو گی۔

غروب کے بعد یہ چاند 40 منٹس تک افق میں نظر آتا رہے گا اور اس چاند کا سائز چودھویں کے چاند کی نسبت 1.77فیصد ہو گا۔

واضح رہے یہ توقعات نجف اشرف اور اس کے گردونواح کے علاقوں کے لیے ہیں لہٰذا عراق کے علاوہ دوسرے ممالک میں رہنے والے افراد اپنے اپنے ملک اور افق میں چاند نظر آنے کی صورت میں ہی اگلے دن کو اسلامی مہینہ شوال کی ابتداء اور عید الفطر قرار دیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: