کل بروز بدھ عید الفطر کا پہلا دن ہو گا (دفتر آیت اللہ العظمی سید سیستانی)

نجف اشرف میں موجود اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ کل بروز بدھ 6جولائی 2016ء کو عید الفطر کا پہلا دن ہو گا۔

اس پر مسرت موقع پہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام خدام اور خاص طور پر الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کی پوری ٹیم کی طرف سے امام زمانہ(عج)، مراجع عظام اور ساری امت مسلمہ کو عید مبارک ہو۔

خدا سے دعا ہے کہ پوری دنیا کے لیے دائمی خوشیوں اور مسرتوں کا آغاز ثابت ہو اور پوری دنیا سے تمام دہشت گردوں اور ان کے ہم خیال لوگوں کا خاتمہ ہو جائے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: