تصویری رپورٹ: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں نماز عید.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں نماز عید کی ادائیگی کے لیے صبح سویرے ہی مومنین کی بہت بڑی تعداد جمع ہونا شروع ہو گئی اور نماز عید کی ادائیگی کے لیے مومنین کی آمد کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا مومنین کی کثرت کو مد نظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک میں متعدد بار نماز عید الفطر پڑھائی گئی کہ جس میں ہر دفعہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اور اسی طرح ما بین الحرمین میں بھی نماز عید کے متعدد اجتماعات ہوئے جن میں مومنین نے حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے جوار میں عقیدت و احترام کے ساتھ نماز عید ادا کی۔

مومنین نے اس موقع پہ پوری دنیا میں امن و امان اور امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق کی دعائیں مانگی اور خدا سے دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکار سیکورٹی فورسز اور عسکری رضاکاروں کی فتح و نصرت کی دعائیں کیں۔

الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے فوٹو گرافروں نے نماز عید کے روح پرور اجتماعات کی کچھ تصاویر لی ہیں جنہیں آپ بھی ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: