الکفیل ہسپتال کے ساتھ (القليل خيرٌ من الحرمان) فاؤنڈیشن کا ہیلتھ انشورنس کا معاہدہ.....

ہیلتھ انشورنس کا منصوبہ الکفیل ہسپتال کے اہم ترین منصوبوں میں سے ایک ہے الکفیل ہسپتال نے اس منصوبے کے تحت این جی اوز کے ساتھ بھی ہیلتھ انشورنس کے معاہدے کرنا بھی شامل ہے جو یتیموں اور ضرورت مند افراد کی کفالت کی ذمہ داری ادا کرتی ہیں۔

کربلا میں متعدد این جی اوز انسانی ہمدردی کے جذبہ کے تحت ضرورت مند افراد کو دیگر ضروریات زندگی کے ساتھ طبی سہولیات بھی مہیا کرتی ہیں اور ان میں سے ایک (القليل خيرٌ من الحرمان) فاؤنڈیشن بھی ہے اس فاؤنڈیشن نے اپنے پاس رجسٹرڈ ضرورت مند افراد کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے الکفیل ہسپتال کے ساتھ ہیلتھ انشورنس کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت اس فاؤنڈیشن کی طرف سے آنے والے افراد کو الکفیل ہسپتال ہر طرح کی طبی سہولیات فراہم کرے گا اور اس کارِ خیر میں اپنی حد الامکان مدد کرے گا۔

واضح رہے کہ الکفیل ہسپتال کی طرف سے ہیلتھ انشورنس کا منصوبہ معاشرے کے ہر طبقے کے لیے ہے اور خاص طور پر اس منصوبہ کا مقصد کم آمدنی والے افراد کو طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کو جاننے کے لیے مندرجہ ذیل نمبرز پہ رابطہ کیا جا سکتا ہے:

(07602344444 - 07602329999).
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: