تصویری رپورٹ: عید کے دوسرے اور تیسرے دن بھی کربلا کے مقدس روضوں میں زائرین کا جمع غفیر.....

عراقی مومنین میں یہ رسم چلی آرہی ہے کہ وہ عید کے موقع پہ اہل بیت اطہار علیھم السلام کے مقدس روضوں میں حاضری دیتے ہیں اور اہل بیت علیھم السلام کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور خاص طور پر عید کے ایام میں مومنین کی بہت بڑی تعداد کربلا کا رخ کرتی ہے اور حضرت امام حسینعلیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک میں عقیدت و احترام کے ساتھ زیارت کا شرف حاصل کرتے ہیں۔

چاند رات سے ہی زائرین عراق کے ہر کونے سے کربلا آنا شروع ہو گئے تھے کہ جن کی آمد کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے کربلا کے دونوں مقدس حرموں اور مابین الحرمین میں ہر طرف زائرین کا جمع غفیر نظر آرہا ہے الکفیل نیٹ ورک کے فوٹو گرافروں نے آج زائرین کی کچھ تصاویر لی ہیں جنہیں آپ بھی ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: