روضہ مبارک حضرت عباس(ع) بلد میں نہتے شہریوں کی شھادت پہ عالم اسلام کو پرسہ پیش کرتا ہے.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام خدام بلد میں جناب سید محمد بن امام علی نقی علیہ السلام کے مزار پہ ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی پُر زور مذمت کرتے ہیں اور اس حملہ میں شہید ہو جانے والے نہتے شہریوں کی شہادت پہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف، مراجع عظام اور تمام عالم اسلامی کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے داعش اور دیگر عالمی دہشت گردوں نے محاذ جنگ میں مومنین کے ہاتھوں شکست فاش کے بعد آسان اہداف اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے ان عالمی دہشت گردوں نے ماہ رمضان کے آخر میں بغداد کے علاقے کرادۃ میں بم حملے کے ذریعے سینکڑوں شہریوں کو شہید اور زخمی کیا اور گزشتہ روز انہی عالمی دہشت گردوں نے بلد میں واقع جناب سید محمد بن امام علی نقی علیہ السلام کے مزار پہ خودکش حملہ کیا جس میں دسیوں مومنین نے جام شھادت نوش کیا اور دسیوں کی تعداد میں زخمی ہوئے۔

خدا سے دعا ہے کہ وہ تمام شھداء کو اپنی وسیع تر رحمت میں جگہ عطا کرے اور زخمیوں کو جلد سے جلد شفاء کاملہ عطا کرے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: