امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے شعائر حسینی سیکشن کے ساتھ مل کر اہل کربلا نے امام حسین علیہ السلام کے جوار میں شھداء کرادۃ کی یاد میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں اہل کربلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مذکورہ سیکشن کے سربراہ الحاج ریاض نعمۃ سلمان نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سانحہ نے تمام مومنین کو حزن و ملال میں مبتلاء کر دیا ہے اور اس کی وجہ سے مومنین کے غم و غصہ میں اضافہ ہوا ہے اہل کربلا نے اپنے حزن کے اظہار اور دہشت گردوں سے نفرت اور ان کے خلاف اپنے عزائم کے اظہار کے لیے اس تقریب کا انعقاد کیا ہے۔
دعائیہ تقریب کا آغاز  تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد نوحہ خوانی کی گئی اور شھداء کی یاد میں شمع روشن کی گئیں اور شھداء اور زخمیوں کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔
 العربية
 العربية English
 English فارسى
 فارسى Türkçe
 Türkçe Français
 Français Deutsch
 Deutsch Kiswahili
 Kiswahili Español
 Español Azərbaycan
 Azərbaycan









