روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن کی چھت کی آرائش اور آئنہ کاری آخری مراحل میں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن پہ چھت کی تعمیر کے بعد اس کے داخلی حصہ میں ثانوی چھت اور اس کی آرائش کا کام شروع کر دیا گیا تھا جو بغیر کسی وقفے کے آہستہ آہستہ جاری رہا۔ چھت کے اندرونی حصہ کی آرائش کے لیے صحن کی چھت اور اس سے ملحقہ حصوں پہ آئنہ کاری کے ذریعے خوبصورت ڈیزائن اور دیدازیب نقش ونگار بنائے گئے جن کی چکاچوندھ اور خوبصورتی سے آنکھیں خیرا ہو جاتی ہیں۔

زائرین کی آمد و رفت پہ اثرانداز ہونے سے بچنے کے لیے فنی حوالے سے آئنہ کاری کے اس باریک اور مشکل کام کے لیے صحن کو متعدد حصوں میں تقیسم کیا گیا اور ایک حصے میں آئنہ کاری کی تکمیل کے بعد دوسرے حصہ میں کام شروع کیا گیا۔

اس وقت یہ آرائشی پروجیکٹ اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے اور پورے صحن کی چھت میں آئنہ کاری کو مکمل کرنے کے بعد ان دنوں پروجیکٹ کے آخری حصے یعنی باب قبلہ سے لے کر باب کف تک کے حصہ میں مختلف شکلوں اور سائز میں کٹے ہوئے چھوٹے چھوٹے آئنوں کی مدد سے اس فن کے ماہرین اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے چیف انجینیئر ضیاء مجید صائغ کا کہنا ہے کہ یہ حصہ شکل میں چھت کے باقی حصوں سے مختلف ہے اس میں کوئی گنبد بھی نہیں ہے لہذا اس میں آئنہ کاری کا عمل زیادہ دقت کا محتاج ہے اور اس کے لیے تیار کردہ ڈیزائن بھی باقی حصوں سے تھوڑا مختلف ہے۔ اس کی تکمیل آنے والے دنوں میں متوقع ہے جس کے بعد آئنہ کاری کا عمل ہر حوالے سے مکمل ہو جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: