الکفیل آٹو ورکشاپ کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سرمایہ کاری سیکشن کی طرف سے شروع کیے جانے والے منصوبوں میں سے ایک الکفیل آٹو ورکشاپ کا پروجیکٹ بھی ہے کہ جس کا نقشہ ملیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی نے تیار کیا تھا اور اس کی تعمیر کا ٹھیکہ عراقی کمپنی ’’ارض القدس للمقاولات الانشائیہ‘‘ کو دیا گیا ہے اس کمپنی کے الکفیل ورکشاپ پہ کام کرنے والے چیف انجینئیر حمید مجید صائغ نے اپنی ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ اس ورکشاپ کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور اب تک اس کے پانچ حصوں میں سے پہلا حصہ مکمل کر لیا گیا ہے کہ جو ایک بہت بڑے پٹرول پمپ پر مشتمل ہے۔

اس پٹرول پمپ میں 13 لاکھ 70 ہزار لیٹر پٹرول اور ڈیزل کو ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ تیل کو سٹور کرنے کے لیے یہاں 29 ٹینک بنائے گئے ہیں جن میں سے ہر ٹینک میں 37 ہزار لیٹر تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔ اس پٹرول پمپ کی اداری عمارت بھی مکمل کر لی گئی ہے اور عنقریب اس کا افتتاح بھی کر دیا جائے گا۔

واضح رہے الکفیل آٹو ورکشاپ اپنی مواصفات کے حوالے سے عراق میں بننے والے سب سے جدید ترین ورکشاپ ہے کہ جو موجودہ زمانے میں موجود ہر قسم کی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

یہ ورکشاپ(72,125م2) رقبہ پر مشتمل ہے کہ جس میں سے عمارتی حصہ (42 ہزار م2) پر مشتمل ہے۔

اس ورکشاپ کے پانچ حصے ہیں:

1- اداری دفاتر پر مشتمل عمارت
2- پٹرول پمپ
3- چھوٹی گاڑیوں کی ورکشاپ
4- بڑی گاڑیوں کی ورکشاپ

5- گاڑیوں کی پارکنگ
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: