وہابیوں کے جنت البقیع کے مقدس قبرستان اور مقدس روضوں کو مسمار کرنے کے المناک واقعے پر تعزیت پیش کرنے کے لیے امام حسین (ع) اور حضرت عباس(ع) کے خدام کا جلوس عزاء.....

وہابیوں کے ہاتھوں جنت البقیع کے مقدس قبرستان اور مقدس روضوں اور دوسرے مقدس مقامات کے ساتھ وحشیانہ اور غیر انسانی سلوک اور ظلم و بربریت کی مذمت اور اظہارِ غم کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے بروز بدھ 8 شوال 1437هـ بمطابق 13جولائی 2016 ء کو بعد از ظہر جلوس عزاء برآمد کیا کہ جس میں روضہ مبارک کے تمام ذیلی اداروں کے سربراہان اور حرم کے خدام نے شرکت کی۔

حرم کے خدام کا یہ جلوس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے برآمد ہوا اور مابین الحرمین سے ہوتا ہوا روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں پہنچا کہ جہاں امام حسین علیہ السلام کے حرم کے خدام بھی اس عزاداری میں شریک ہو گئے جلوس کے آخر میں مجلس عزاء منعقد ہوئی جس سے سيد عدنان جلوخان موسوي نے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں جنت البقیع کی تاریخ اور فضلیت کے بارے میں گفتگو کی۔
مومنین کی بڑی تعداد نے عزاداری میں شرکت کی اور اہل بیت رسول کو اس ظلم پرسہ پیش کیا۔

یہ بات یاد رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے ہر سال 8 شوال کو ماتمی جلوس نکالا جاتا ہے اور مجالس برپا کی جاتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: