امام باقر(ع) کے حوالے سے منعقد ہونے والے تالیفی مقابلے میں پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان.....

دوسرے سالانہ امام باقر(ع) ثقافتی سیمینار کے ضمن میں امام باقر(ع) کے حالات زندگی کے حوالے سے منعقد ہونے والے تالیفی مقابلے میں عراق اور بہت سے دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے مولفین نے اپنی تالیفات روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو بھیجیں اگرچہ ان تالیفات میں سے ہر کتاب تحریر و تالیف کا شاہکار ہے لیکن جن کتابوں اور مولفین نے سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کیے ان کے نام درج ذیل ہیں:

پہلی پوزیشن: بحرین سے تعلق رکھنے والے يوسف مدن کی کتاب نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جس کا عنوان یہ ہے: (الإرشاد النفسي والمعرفي والإعداد الروحي والتربوي بشخصية المؤمن عند الإمام الباقر(عليه السلام)، وصيّته لجابر الجعفي أنموذجاً).

دوسری پوزیشن : عراق سے تعلق رکھنے والے كريم جہاد الحساني کی کتاب نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے جس کا عنوان یہ ہے : (الإمام الباقر(عليه السلام) في فكر المستشرقين).

تیسری پوزیشن: عراق سے تعلق رکھنے والےسيد زهير طالب الأعرجي کی کتاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جس کا عنوان یہ ہے : (الإمام محمد بن علي(عليه السلام) باقر العلوم).
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: