امام باقر(ع) ثقافتی سیمینار کے مہمانوں کا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مختلف سیکشنوں کا دورہ.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے جنت البقیع کے سعودی حکومت اور وہابیوں کے ہاتھوں انہدام کے المناک سانحہ کی یاد میں منعقد ہونے والے دوسرے سالانہ امام باقر(ع) ثقافتی سیمینار کی تقریبات میں شرکت کے لیے آئے ہوئے مہمانوں نے آج روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مختلف حصوں اور سیکشنوں کا دورہ کیا اور یہاں ہونے والی تعمیر و ترقی کو کافی سراہا۔

مہمانوں نے مراسیم زیارت کی ادائیگی کے بعد الکفیل میوزیم، الکفیل لائبریری، دار المخطوطات اور حرم کے متعدد سیکشنوں کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے کاموں کو نہایت قریب سے دیکھا۔

مہمانوں نے کم وسائل کے باوجود حرم کے ہر شعبے میں ہونے والی بے انتہاء ترقی اور استعمال ہونے والی جدید ترین ٹیکنالوجی کو حرم کے خدام کی پُر خلوص کاوشوں اور صاحب مرقد کی برکات کا نتیجہ قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: