ایک سال سے کم عرصہ کے دوران الکفیل ہسپتال میں 7455  کامیاب آپریشن.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر حیدر بہادلی نے بتایا ہے کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ کے دوران الکفیل ہسپتال میں 7455 آپریشن کیے گئے کہ جو سب کے سب خدا کے فضل و کرم اور حضرت عباس علیہ السلام کی برکات کے صدقے کامیاب رہے۔

ان آپریشنوں میں سے 2088 آپریشن بڑے اور انتہائی حساس نوعیت کے تھے، جب کہ باقی آپریشنوں میں سے 2671 آپریشن طبی حوالے سے بڑے آپریشن شمار ہوتے ہیں، 1171 آپریشن طبی حوالے سے درمیانی نوعیت کے تھےاور 1291 آپریشن طبی حوالے سے چھوٹے آپریشن تھے،اس کے علاوہ 234 خاص نوعیت کے آپریشن بھی کیے گئے۔

الکفیل ہسپتال کا افتتاح گزشتہ سال 6 اکتوبر کو کیا گیا اور اس ہسپتال میں ہونے والے آپریشنوں کا مذکورہ بالا اعداد و شمار موجودہ سال جون کے آخر تک کا ہے۔ ان آپریشنوں میں سے اکثر الکفیل ہسپتال کے افتتاح سے پہلے بیرون ملک میں کروائے جاتے تھے۔

الکفیل ہسپتال میں موجود طبی سہولیات کو جاننے کے لیے مندرجہ ذیل ای میل اور فون نمبرز پہ رابطہ کیا جا سکتا ہے:
(http://kh.iq/)
(07602344444)

(07602329999).
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: