روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی نئی اشاعت: ’’سبائک الذھب من القرآن الکریم والعترۃ الطاھرۃ‘‘

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مرکز قرآن و تفسیر نے حال ہی میں ایک نئی کتاب شائع کی ہے جس کا ’’سبائک الذھب من القرآن الکریم والعترۃ الطاھرۃ‘‘ ہے۔

یہ کتاب قرآن اور اہل بیت اطہار علیھم السلام سے متعلق 1000 سوالوں اور ان کے جوابات پر مشتمل ہے اس کتاب کو 20 اجزاء میں تقسیم کیا گیا جس میں سے ہر جزء 50 رنگین کارڈز پر مشتمل ہے اور ہر کارڈ پہ قرآن کی کسی آیت سے متعلق سوال اور آئمہ اطہار علیھم السلام کے فرامین کی صورت میں اس کا جواب لکھا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ مذکورہ مرکز قرآن اور اہل بیت علیھم السلام کی ثقافت کو پھیلانے کے لیے وقتا فوقتا نہایت مفید کتابیں چھاپتا رہتا ہے اور کارڈز کی صورت میں چھاپی گئی مذکورہ بالا کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک کَڑی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: