روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام سیکشنوں کو وسیع دفاتر مہیا کرنے کے لیے پلازہ کی تعمیر.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ہونے والی تعمیر و ترقی اور ہر شعبے میں کیے جانے والے کاموں کے سبب جہاں روضہ مبارک کا ادارہ بہت زیادہ مسلسل پھیل رہا ہے وہاں ملازمین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور عمارتی ضروریات میں بھی اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

روضہ مبارک کے اکثر سیکشنوں کے دفاتر روضہ مبارک کے اندر اور روضہ مبارک کے گردونواح میں موجود دسیوں عمارتوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس سیکشن نے روضہ مبارک کے تمام سیکشنوں کی عمارتی ضروریات کو پورا کرنے اور انہیں ایک جگہ اکٹھا کرنے کے لیے ایک بہت بڑے پلازے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جس کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد روضہ مبارک کے اکثر سیکشنوں کو اس میں منتقل کر دیا جائے گا۔

باب خان میں واقع دس منزلہ یہ پلازہ (1230م2) رقبہ پر مشتمل ہے اور اس کی تعمیر کا کام 240 دن میں مکمل کر لیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: