تلعفر شہر کو داعش سے آزاد کروانے کے لیے عباس عسکری یونٹ کی تیاریاں.....

عباس عسکری یونٹ نے تلعفر اور موصل کو عالمی دہشت گرد تنظیم داعش سے آزاد کروانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اسی سلسلہ میں عباس عسکری یونٹ نے عراق کے گیارہ صوبوں میں قائم اپنے تربیتی مراکز میں موصل سے تعلق رکھنے والے عسکری رضاکاروں کو تربیت دینا شروع کر دی ہے کہ جن کو ایک احتیاطی فوج کے طور پر رکھا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر انہیں میدان جنگ میں بھی اپنی بہادری کے جوہر دیکھانے کا موقع دیا جائے گا۔

موصل سے تعلق رکھنے والی یہ احتیاطی فوج موصل کی آزادی کے بعد شہر کے نظم و نسق اور حفاظت میں سیکورٹی فورسز کا ساتھ دے گی۔

عباس عسکری یونٹ کے انچارج میثم زیدی نے بتایا ہے کہ عباس عسکری یونٹ کا ہدف موصل سے تعلق رکھنے والے مومنین پر مشتمل پانچ ہزار فوجیوں کا دستہ تیار کرنا ہے کہ جنہیں عسکری ٹریننگ کے بعد حکومت کی طرف سے اور عباس عسکری یونٹ کی جانب سے ماہانہ تنخواہیں بھی دی جائیں گی اور وہ عراق کی سرکاری فوج کا حصہ شمار ہوں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: