’’امام مہدی(ع) اور انتظار کا فلسفہ‘‘ کے عنوان سے العمید رسالہ کی اشاعت.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے تحت کام کرنے والے العمید سنٹر برائے تحقیق و تعلیم نے العمید رسالہ کا اٹھارواں شمارہ ’’امام مہدی(ع) اور انتظار کا فلسفہ‘‘ کے عنوان سے حال ہی میں شائع کیا ہے۔

اس شمارہ میں امام مہدی(ع) کے بارے میں دس تحقیقی مقالے موجود ہیں کہ جن میں سے نو عربی زبان میں جب کہ ایک انگریزی زبان میں لکھا گیا ہے۔

العمید رسالہ کے اس ایڈیشن میں موجود مضامین میں سے چند کے نام درج ذیل ہیں:

الدلالة القرآنية لـ(إنتظروا ومنتظرون) کہ جسےٖ کربلا یونیورسٹی میں تدریسی خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹر حسن عبد الغني الأسدي نے تحریر کیا ہے۔

الحجّة بن الحسن (عج) وفلسفة الانتظار زمن الحيرة أنموذجاً کہ جسے ڈاکٹر أياد عبد الحسين صيهود اور أحمد فاضل حسون المسعودي نے مل کر لکھا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: