مسجد کوفہ میں چھٹے سالانہ السفیر ثقافتی سیمینار کا آغاز.....

مسجد کوفہ اور اس سے ملحقہ مزارات کی طرف سے منعقد ہونے والے چھٹے سالانہ السفیر ثقافتی سیمینار کی تقریبات کا آغاز بروز ہفتہ 18 شوال 1437 ھ بمطابق 23 جولائی 2016 ء کو اس عنوان کے تحت شروع ہوا:

"کوفہ ماضی کا میدان جنگ اور مستقبل کی امید"

السفیر ثقافتی سیمینار کی افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر سمیت ملک کی نامور مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ جس کے بعد مسجد کوفہ اور اس سے ملحقہ مزارات کے اداری انچارج مصطفی سلمان شبر نے خطاب کیا اور اس سیمینار کے انعقاد کے اغراض و مقاصد اور اسلامی ممالک اور خاص طور پر عراق کے حالات کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس کے بعد دیوان وقف شیعی کی نمائندگی کرتے ہوئے سید موسی خلخالی نے جناب مسلم بن عقیل کے حالات زندگی اور کوفہ میں آمد کے بارے میں خطاب کیا۔

اس کے بعد کویت سے آئے ہوئے شاعر محمد الحرزی نے جناب مسلم(ع) اور اہل بیت اطہار علیھم السلام کی شان میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس سیمینار میں جناب مسلم(ع) کی کوفہ آمد اور اس زمانے کے حالات پہ بنائی گئی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی اور جناب مسلم (ع)کے بارے میں تالیفی مقابلے میں پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے والے مؤلفین کے ناموں کا اعلان کیا گیا اور انہیں انعامات سے نوازا گیا کہ جن کے نام اور پوزیشن درج ذیل ہے:

۱:۔ الشيخ رسول كاظم عبد السادة

۲:۔ باسم محمد مال الله

۳:۔ سيد علاء محمد تقي الحكيم،

واضح رہے السفیر سیمینار ہر سال جناب مسلم(ع) کی شوال میں امام حسین (ع) کے سفیر کے طور پر کوفہ میں آمد کی یاد میں منعقد کیا جاتا ہے اور اس کی تقریبات کئی روز تک جاری رہتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: