شعائر اور حسینی انجمنوں کی طرف سے امام حسین(ع) ہال برائے ایم آر آئی کا افتتاح.....

امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن نے ناصریہ کے نواحی شہر الرفاعی کے ہسپتال میں Magnetic Resonance Imaging کا ایک مکمل یونٹ فراہم کیا اور اس کی تنصیب کے لیے ہسپتال میں الگ سے عمارت بھی تعمیر کی ہے گزشتہ روز ایم آر آئی یونٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے شرکت کی۔

واضح رہے الرفاعی شہر کے ہسپتالوں میں ایم آر آئی یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے رہنے والوں کو اس ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے لیے دوسرے شہروں کا رخ کرنا پڑتا تھا اور وزارت صحت کی طرف سے ملنے والے فنڈز کی کمی کی وجہ سے حکومت کی طرف سے یہاں ایم آر آئی کے یونٹ کی سہولت حاصل کرنا کافی مشکل نظر آرہا تھا اس موقع پر امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن نے یہاں کی عوام کو اس طبی سہولت کی فراہمی کو اپنے کاندھوں پہ لیا اور یہاں کے مرکزی ہسپتال میں الگ سے عمارت بنوا کر ایم آر آئی کی مکمل مشینری کی تنصیب کروائی اور اسے امام حسین(ع) ہال برائے ایم آر آئی کا نام دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: