عباس عسکری یونٹ کی طرف سے بلد شہر کے گرد خندق کی کھودائی اور کیمروں کی تنصیب.....

سامراء کے نواحی شہر بلد اور اس میں موجود حضرت سید محمد بن امام علی نقی علیہ السلام کی مزار کی حفاظت کے لیے عباس عسکری یونٹ نے شہر کے گرد خندق کی کھودائی کا کام شروع کر دیا ہے اور اب تک 180 میٹر لمبی خندق کھود لی گئی ہے اور باقی ماندہ خندق کی تکمیل کے لیے تیزی سے کام جاری ہے خندق کی کم از کم گہرائی تین میٹر اور چوڑائی چار میٹر ہے حساس مقامات پہ خندق کی گہرائی اور چوڑائی میں معمول سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔

عباس عسکری یونٹ کے جوانوں نے خندق کی کھودائی کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر نگرانی کے لیے کیمروں کی تنصیب کا کام بھی شروع کر دیا ہے تاکہ اس منصوبہ کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

واضح رہے بلد شہر کے گرد علاقوں میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں اور دسیوں بار دہشت گرد بلد شہر پہ حملے بھی کر چکے ہیں اور حال ہی میں عالمی دہشت گردوں نے بلد شہر میں واقع حضرت سید محمد بن امام علی نقی علی السلام کے مزار پر خود کش حملہ کیا جس میں دسیوں افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: