روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا ٹیلرنگ کا شعبہ اور اس کی خدمات.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے خدمات سر انجام دینے والے شعبوں میں سے ایک شعبہ ٹیلرنگ کا بھی ہے جس میں کام کرنے والے خدام کو روضہ مبارک کے گنبد اور دیگر مقامات پہ نصب کیے جانے والے حضرت عباس علیہ السلام کے عَلموں کی سلائی کا شرف حاصل ہے۔

یہ شعبہ ٹیلرنگ کے حوالے سے روضہ مبارک کی تمام تر ضروریات کو پورا کرتا ہے کہ جس میں روضہ مبارک کے دفاتر میں لگائے جانے والے پردے، حرم اور اس کے گردونواح میں مناسبات پر آویزاں کیے جانے والے بینر اور اسی طرح کی دیگر اشیاء کی تیاری کی ذمہ داری اسی شعبہ کے کاندھوں پہ ہے۔

اس شعبہ میں لیزر ٹیکنالوجی سے لیس متعدد ڈیزائننگ مشینیں کہ جن کی مدد سے مختلف ڈیزائن تیار کیے جاتے ہیں اور کٹنگ مشینوں سے کپڑے کی کٹائی کے بعد یہاں موجود خدام سے الیکٹرانک سلائی مشینوں سے سی کر تیار کر دیتے ہیں سلائی کے بعد اسے پریس کرنے کا مرحلہ آتا ہے جس کے لیے الگ سے شعبہ میں ایک یونٹ قائم ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: