روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے شہریوں کو پینے کے صاف پانی اور برف کی فراہمی.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پانی صاف کرنے والے اور برف بنانے والے کارخانے جہاں روضہ مبارک میں آنے والے زائرین کو اس گرم موسم میں پینے کا صاف اور ٹھنڈا پانی حرم اور اس کے گردونواح کے تمام علاقوں میں مہیا کرتے ہیں وہاں کربلا کے رہنے والوں کی بھی پینے کے پانی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

روضہ مبارک کے پانی کے ٹینکر اور برف سپلائی کرنے والی گاڑیاں کربلا کے رہائشی علاقوں میں سارا دن شہریوں کو صاف پانی اور برف تقسیم کرنے میں مشغول رہتے ہیں اور اہل بیت علیھم السلام کے ساقی کی نمائندگی کرتے ہوئے تمام انسانوں کو اور خاص طور پر اہل بیت علیھم السلام کے چاہنے والوں کو اس گرم موسم میں ٹھنڈا پانی فراہم کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: