کربلا اور مقدس روضوں میں حزن و ملال کے آثار.....

کربلا کے مقدس روضوں اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں سیاہ چادریں اور سیاہ عَلَمْ نظر آرہے ہیں کہ جو ہمارے چھٹے امام حضرت جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شھادت پر عزاداری اور غم و حزن کی علامت کے طور پر آویزاں ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں بھی اس المناک یاد کے حوالے سے مجالس عزاء اور ماتم داری کی تقریبات گزشتہ چند روز سے جاری ہیں جن میں عزادار امام جعفر صادق علیہ السلام کی المناک شھادت پہ اہل بیت اطہار(ع) کو پُرسہ پیش کرتے ہیں اور امام علیہ السلام کی طرف سے مذہب تشیع کے لیے کی جانے والی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے امام جعفر صادق علیہ السلام کو عباسی خلیفہ منصور دوانقی نے زہر دے کر 25 شوال 148 ھ میں شہید کیا شھادت کے وقت آپ(ع) کی عمر 65 سال تھی آپ(ع) کو جنت البقیع میں اپنے والد اور دادا کی قبر اقدس کے ساتھ دفن کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: