شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن کا شمالی بصرہ کا دورہ.....

امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ان دنوں پورے ملک میں موجود سیکشن کے یونٹوں کا دورہ کر رہا ہے اور ملک میں موجود حسینی انجمنوں کی ترقی اور ان کے ذریعے سے کیے جانے والے فلاحی کاموں میں مزید تیزی کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

اسی سلسلہ میں مذکورہ سیکشن کے انچارج ریاض نعمۃ سلمان کی سربراہی میں ایک وفد نے بصرہ کے شمال میں واقع نواحی شہر دیر کا دورہ کیا اور وہاں موجود حسینی انجمنوں کے ارکان سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون اور فلاحی کاموں میں تیزی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں ریاض نعمۃ سلمان نے انجمنوں کے ارکان سے گفتگو کے دوران سرکاری اور فلاحی اداروں سے مسلسل رابطے میں رہنے، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں شامل مجاہدین اور ان کے خاندانوں کی دیکھ بھال اور مشترکہ طور پر فلاحی منصوبوں پہ کام کرنے پہ زور دیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ سیکشن کے عراق کے اندر اور دوسرے ممالک میں سینکڑوں یونٹ شعائر حسینی کی نشرواشاعت کے لیے کام کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: