الکفیل ہسپتال میں بغیر آپریشن کے شل اعضاء کا کامیاب علاج.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال میں ایسے بہت سے مریضوں کا بغیر کسی آپریشن کے کامیاب علاج کیا جا چکا ہے کہ جو پولیو، فالج یا کسی بھی دوسری بیماری کی وجہ سے اپنے جسم کے کسی حصہ کے شل ہو جانے کی تکلیف میں مبتلا تھے کہ جن میں دل اوردماغ جیسے حساس اعضاء کے بے حس و حرکت اجزاء میں دوبارہ سے زندگی کی روح پیدا کرنا بھی شامل ہے۔

حال ہی میں الکفیل ہسپتال کے لیزر اور مختلف اقسام کی مقناطیسی اور الکٹرانک لہروں سے علاج کرنے والے شعبہ کے ارکان نے ایک بیس سالہ لڑکی کے جسم کے شل اعضاء میں احساس اور حرکت کی صلاحیت کو بحال کیا ہے کہ جو گزشتہ ایک سال سے حادثے کا شکار ہونے کے بعد سے معذوری میں مبتلا تھی اس بچی کے والدین نے ترکی اور ایران سمیت چند دوسرے ممالک میں بچی کے علاج پہ بے انتہاء پیسہ خرچ کیا لیکن کہیں بھی اس کے جسم میں احساس اور حرکت کی صلاحیت کو واپس لایا جا سکا۔

آخر میں اس بچی کو علاج کی آخری امید سمجھتے ہوئے کچھ دن پہلے جب الکفیل ہسپتال میں لایا گیا تو بچی کے اعضاء مکمل طور پر شل تھے لیکن ہسپتال میں موجود جدید ترین ٹیکنالوجی اور ماہر ترین عملے نے حضرت عباس علیہ السلام کے فضل و کرم کے صدقے اسے شفاء سے ہمکنار کر دیا۔

معلومات کے حصول اور رابطے کے لیے درج ذیل ای میل اور فون نمبر استعمال کیے جا سکتے ہیں:

(http://kh.iq/)
(07602344444)

(07602329999).
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: