آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد اسحاق الفیاض(دام ظلہ) کی  امام حسین(ع) اور حضرت عباس (ع) کی بارگاہ میں حاضری.....

نجف اشرف میں ساکن مرجع دینی اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ابرز ترین استاد آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد اسحاق الفیاض(دام ظلہ الوارف) نے آج حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔

آیت اللہ العظمیٰ جب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام پر پہنچے تو روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) اور حرم کی اعلیٰ سطحی کمیٹی(مجلس ادارہ) کے ارکان نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد آیت اللہ العظمیٰ نے مراسم زیارت ادا کی اور تمام عالم اسلام کی حفاظت اور داعش کے خلاف بر سر پیکار مومنین کی فتح و نصرت کے لیے دعا کی۔

مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد حرم کے اداری ارکان سے ملاقات کی اور مختلف امور پہ تبادلہ خیال کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: