آيت الله العظمى شيخ محمد إسحاق الفيّاض(دام ظلّه) کا الکفیل ہسپتال میں طبی معائنہ.....

نجف اشرف میں سکونت پذیر مرجع دینی اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے بزرگ ترین استاد آيت الله العظمى شيخ محمد إسحاق الفيّاض(دام ظلّه الوارف) آج اپنے طبی معائنے کے لیے علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) کے ہمراہ الکفیل ہسپتال میں تشریف لائے۔

الکفیل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر حیدر بہادلی نے بتایا ہے کہ آیت اللہ العظمى الشيخ محمد إسحاق الفيّاض(دام ظلّه) نے ہسپتال میں اپنے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کروائے اور اپنے جاری علاج کے سلسلہ میں ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں سے مشورہ لیا۔

آيت الله العظمىٰ(دام ظلّه) نے الکفیل ہسپتال کی علاجی خدمات کو کافی سراہا اور اس ہسپتال کو بیرون ملک ہسپتالوں کا نعم البدل قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: