وزارت صنعت و معدنیات کے عملے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے (RDA) کورس کا اہتمام ۔۔۔۔۔۔

عراق کی وزارت صنعت و معدنیات کی درخواست پہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دارالمخطوطات نے مذکورہ وزارت کے عملے کو (RDA) نظام کے حوالے سے شارٹ کورس کروایا ہے کہ جسے عالمی سطح پہ فہرستوں کی تیاری اور ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

امریکی کانگریس اور دنیا کے بڑے بڑے اداروں میں استعمال ہونے والے (RDA) نظام کوعراق میں پہلی مرتبہ سب سے پہلے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری میں نافذ کیا گیا اور اس کی مدد سے لائبریری، دارالمخطوطات اور دیگر شعبوں کے کاغذات، کتابوں اور ریکارڈ کو محفوظ کیا گیا اور اس کی فہرست تیار کی گئی۔

(AACR2) کے تکمیلی نظام کے طور پہ استعمال ہونے والے (RDA) نظام کے بارے میں معلومات اور استعمال کے طریقوں پر مشتمل یہ شارٹ کورس چھ دن تک قاسم بن حسن(ع) ہال میں جاری رہا کہ جس میں روزانہ تین سے چار گھنٹے نظریاتی اور عملی حوالے سے مذکورہ وزارت کے عملے کو (RDA) نظام کی تعلیم دی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: