حضرت فاطمہ معصومہ(ع) سکاؤٹس کیمپ کا اختتام.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے شیخ کلینی(قدہ) کمپلیکس میں پانچ دن سے جاری حضرت فاطمہ معصومہ(ع) سکاؤٹس کیمپ کی تقریبات اور سر گرمیاں آج اپنے اختتام کو پہنچیں۔

گرمیوں کی چھٹیوں اور حضرت فاطمہ معصومہ بنت امام موسیٰ کاظم(ع) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے روضہ مبارک کی طرف سے اس کیمپ کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں ۱۰۰ سے زیادہ سکاؤٹس نے شرکت کی اور کیمپ میں منعقد ہونے والے دینی، ثقافتی، اور کھیلوں پر مشتمل پروگراموں اور سر گرمیوں سے استفادہ کیا۔

سکاؤٹس کیمپ کی اختتامی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکرو ثقافت کے سربراہ علامہ لیث موسوی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور کیمپ کی انتظامیہ کی خدمات اور بچوں کی صلاحیتوں کو سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: