مشہد میں منعقد ہونے والی مقدس روضوں کی پہلی عالمی کانفرنس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اعلیٰ سطحی وفد کی شرکت

حضرت امام رضا علیہ السلام کے جشن میلاد کے موقع پہ روضہ مبارک امام رضا(ع) کی طرف سے دنیا میں موجود مقدس روضوں کی پہلی عالمی کانفرنس منعقد ہوئی کہ جس میں سید محمد اشیقر(دام توفیقہ) کی سربراہی میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بھی شرکت کی۔

ایران کے شہر مشہد مقدس میں واقع روضہ مبارک امام رضا علیہ السلام میں منعقد ہونے والی اس عالمی کانفرنس میں عراق،ایران اور سوریا میں موجود مقدس روضوں کے 12 اداری سربراہان نے شرکت کی کہ جس میں عراقی دیوان وقف الشیعی کے صدر سید اعلاء موسوی(دام عزہ)، اور روضہ مبارک امام علی(ع)، روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع)، روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع)، روضہ مبارک حضرت عباس(ع)، مسجد کوفہ، روضہ مبارک سیدہ روقیہ(ع) اور ایران میں موجود مقدس روضوں کے وفود شامل تھے۔

کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا آغاز روضہ مبارک امام رضا علیہ السلام کے عَلَم کی تبدیلی سے ہوا۔

کانفرنس سے دیوان وقف الشیعی کے صدر علامہ سید اعلاء موسوی(دام عزہ) نے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں مقدس روضوں کی اہمیت اور دین کی حفاظت و نشرواشاعت کے حوالے سے اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ الوارف) کی گفتگو کو نقل کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: