مقدس روضوں کی پہلی مشترکہ عالمی کانفرنس کا اختتام......

امام رضا علیہ السلام کے جشن میلاد کے موقع پہ مقدس روضوں کی پہلی مشترکہ عالمی کانفرنس آج روضہ مبارک امام رضا علیہ السلام میں اختتام پذیر ہوئی کہ جس میں تمام شرکاء نے حقیقی اسلام اور اہل بیت اطہار علیھم السلام کی تعلیمات کی نشرو اشاعت کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کرنے پہ زور دیا گیا۔

اس کانفرنس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام توفیقہ) کی سربراہی میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بھی شرکت کی۔ ایران کے شہر مشہد مقدس میں واقع روضہ مبارک امام رضا علیہ السلام میں منعقد ہونے والی اس عالمی کانفرنس میں عراق،ایران اور سوریا میں موجود مقدس روضوں کے 12 اداری سربراہان نے شرکت کی کہ جس میں عراقی دیوان وقف الشیعی کے صدر، روضہ مبارک امام علی(ع)، روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع)، روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع)، روضہ مبارک حضرت عباس(ع)، مسجد کوفہ، روضہ مبارک سیدہ روقیہ(ع) اور ایران میں موجود مقدس روضوں کے وفود شامل تھے۔ اس کے علاوہ ایران کی وزارت حج و زیارت کے نمائندے اور بہت سی دینی شخصیات بھی شریک تھیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: