دنیائے اسلام میں موجود مقدس روضوں کے درمیان مشترکہ طور پر کام کرنے اور ترقیاتی کاموں میں تعاون کا معاہدہ.....

مقدس روضوں کی پہلی مشترکہ عالمی کانفرنس کے دوران مقدس روضوں کے اداری سربراہان نے تعلیماتِ اہل بیت علیھم السلام کی نشرواشاعت اور ہر طرح کے تعمیر و ترقی کے کاموں کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانے اور ایک دوسرے کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس معاہدے کے تحت تمام مقدس روضے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کریں گے اور ہر طرح کے ثقافتی، علمی اور دینی امور میں ایک دوسرے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کے پابند ہوں گے۔

واضح رہے روضہ مبارک امام رضا علیہ السلام میں منعقد ہونے والی مقدس روضوں کی پہلی مشترکہ عالمی کانفرنس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام توفیقہ) کی سربراہی میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بھی شرکت کی۔ اس عالمی کانفرنس میں عراق،ایران اور سوریا میں موجود مقدس روضوں کے 12 اداری سربراہان نے شرکت کی کہ جس میں عراقی دیوان وقف الشیعی کے صدر، روضہ مبارک امام علی(ع)، روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع)، روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع)، روضہ مبارک حضرت عباس(ع)، مسجد کوفہ، روضہ مبارک سیدہ روقیہ(ع) اور ایران میں موجود مقدس روضوں کے وفود شامل تھے۔ اس کے علاوہ ایران کی وزارت حج و زیارت کے نمائندے اور بہت سی دینی شخصیات بھی شریک تھیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: