عباس عسکری یونٹ کی طرف سے حجاج کرام کے زمینی راستے کی فول پروف سیکورٹی کے انتظامات مکمل.....

عراق سے زمینی راستے کے ذریعے حج کا فریضہ ادا کرنے کے لیے جانے والے افراد کی راستے میں حفاظت اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے عباس عسکری یونٹ نے پورے راستے کو اپنے کنٹرول میں لیا ہوا ہے اور پورے علاقے کی نگرانی کے لیے مؤثر اقدامات کر رکھے ہیں۔

نخیب اور عرعر کے علاقوں سے ہوتا ہوا سعودی عرب تک کا زیادہ تر راستہ صحراء اور سنگلاخ ٹیلوں پر مشتمل ہے اور ان علاقوں میں آبادی کے نہ ہونے کے سبب امن و امان کی مشکلات کا خطرہ رہتا ہے لہٰذا عباس عسکری یونٹ نے باڈر پولیس کے ساتھ مل کر 300 کلو میٹر پر مشتمل اس راستے کو حجاج کے لیے بالکل محفوظ بنا دیا ہے اور انہیں ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے جگہ جگہ کیمپ لگا دئیے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: