ابو الفضل العباس سکولز کے اساتذہ کی ’’ تعلیمی روِش‘‘ کے موضوع پہ ورکشاپ کا اختتام اور 220 اساتذہ کی شرکت.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والے ابو الفضل العباس سکولز میں تدریسی خدمات سر انجام دینے والے مرد اور خواتین اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں کو بڑھانے اور تعلیم کے جدید ترین طریقوں سے روشناس کروانے کے لیے سکول انتظامیہ کی طرف سے ’’تعلیمی روش‘‘ کے موضوع پہ ورکشاپ کا انعقاد کیا کہ جو 18 دن تک جاری رہی اس ورکشاپ میں 220 افراد نے شرکت کی اور مدعو کیے گئے تدریسی ماہرین کے تجربے سے استفادہ کیا۔

18 دن تک جاری رہنے والی اس ورکشاپ کی آج اختتامی تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں ورکشاپ میں شرکت کرنے والے اساتذہ کو سرٹیفکیٹ دئیے گئے اور ورکشاپ کے دوران بہترین استاد کے طور پر اپنی صلاحیتیں منوانے والے 18 افراد میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: