پہلی عالمی امام حسین(ع) کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں.....

’’انقلابِ حسینی انسانی تکمیل کے لیے مشعلِ راہ ہے‘‘ کے عنوان کے تحت بروز جمعرات(21ذي القعدة 1437هـ) بمطابق(25اگست 2016ء) کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں پہلی عالمی امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہو رہی ہے کہ جس کی تیاریاں ہر حوالے سے مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس بات کا اعلان کانفرنس کی انتظامیہ کمیٹی نے آج ہی کیا ہے اور مومنین کو اس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

اعلی تعلیم کی وزارت، کربلا یونیورسٹی اور ایران کی یونیورسٹی کتابوں کو لکھنے والی فاؤنڈیشن(سمت) کے تعاون سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے تحت کام کرنے والے مرکز العمید برائے تحقیق و تعلیم اس کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے۔

روضہ مبارک کے امام حسن(ع) ہال میں دو دن تک یہ کانفرنس جاری رہے گی اور اس میں امام حسین علیہ السلام کی شخصیت اور ان کے برپا کردہ انقلاب کے حوالے سے تحقیقی مقالات پڑھے جائیں گے اور اس حوالے سے مزید کام کرنے کے لیے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: