روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا لوگو ہالینڈ کی فضا میں......

پہلی مرتبہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے لوگو پر مشتمل پیرا شوٹ کو عراقی سکائی ڈائیور شاکر ساعدی نے استعمال کر کے دنیا کو حضرت عباس علیہ السلام کی شخصیت کا تعارف کروایا ہے شاکر ساعدی نے ہالینڈ میں اس پیرا شوٹ کے ذریعے سے ہزاروں فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی اور ہر دیکھنے والے کو حضرت عباس علیہ السلام اور ان سے منسوب پنجہ کے بارے میں سوچنے اور جاننے پر مجبور کر دیا۔

شاکر ساعدی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا اس لوگو والے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگانے کا مقصد دنیا کو حقیقی اسلام اور عراق کی طرف متوجہ کرنا ہے کیونکہ عراق واحد ملک ہے کہ جو نام نہاد اسلام اور مسلمانوں کا روپ دھارے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف بر سر پیکار ہے اور دنیا کو حقیقی اسلام کا تعارف کروا رہا ہے۔

واضح رہے (2م) چوڑے اور (3,20م) لمبے اس پیراشوٹ پہ پنجے کا نشان بنا ہوا ہے کہ جو نا صرف روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا رسمی لوگو ہے بلکہ تمام مومنین کے لیے ایک جذباتی پہلو بھی اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: