نجف اشرف میں موجود مرجع دینی اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ابرز ترین استاد آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی (دام ظلہ الوارف) نے بروز بدھ (27ذي القعدة 1437هـ) بمطابق(31اگست 2016ء ) کو حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔
آیت اللہ العظمیٰ جب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام پر پہنچے تو روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام توفيقه) اور حرم کی اعلیٰ سطحی کمیٹی(مجلس ادارہ) کے ارکان نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد آیت اللہ العظمیٰ نے مراسم زیارت ادا کی اور تمام عالم اسلام کی حفاظت اور داعش کے خلاف بر سر پیکار مومنین کی فتح و نصرت کے لیے دعا کی۔
مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد حرم کے اداری ارکان سے ملاقات کی اور مختلف امور پہ تبادلہ خیال کیا۔