دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں زخمی ہونے والے عسکری رضاکاروں کی عیادت کے لیےعلامہ صافی الکفیل ہسپتال میں آمد۔۔۔۔۔

بروز سوموار 3 ذی الحجہ 1437ھ بمطابق 5 ستمبر 2016 ء کو رات کے وقت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) اور عباس عسکری یونٹ کے انچارج میثم زیدی نے زخمی ہونے والے عسکری رضاکاروں کی عیادت کے لیے الکفیل ہسپتال کا دورہ کیا اور داعش کے ہاتھوں زخمی ہونے والے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی شجاعت و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جاری جنگ میں زخمی ہونے والے عسکری رضاکاروں اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی بڑی تعداد کو الکفیل ہسپتال میں علاج کے لیے لایا جاتا ہے اور علامہ صافی(دام عزہ) اپنے اخلاقی و قومی فریضہ کی ادائیگی کے لیے زخمیوں کی عیادت کی غرض سے الکفیل ہسپتال آتے رہتے ہیں اور گزشتہ رات ان کی آمد بھی اسی سلسلہ کی ایک کَڑی تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: