روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعاون سے یونیسیف نے روضہ مبارک کے امام حسن(ع) ہال میں ویکسینیشن کے موضوع پہ ایک سیمینار کا انعقاد کیا کہ جس میں عراق کی وزارت صحت کے ارکان، یونیسیف کے ممبران اور میڈیکل سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی۔
تین دن تک جاری رہنے والے اس سیمینار میں پولیو، ٹی بی، خسرہ اور دیگر بیماریوں سے بچاو کے لیے ویکسینیشن کے جدید طریقہ کار اور لوگوں تک اس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور بیماریوں سے بچاو کے لیے ویکسینیشن کو واحد راستہ قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ دنیا کے بہت سے دیگر ممالک کی طرح عراق میں بھی یونیسیف کے تعاون سے ہر گھر کے تمام افراد اور خاص طور پر بچوں کو ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔