آل ملال کے علاقہ میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے فلٹر پلانٹ کی تنصیب.....

شطرۃ کا نواحی قصبہ آل ملال بھی ان علاقوں میں سے ایک ہے کہ جہاں حکومت کی بے توجہی کی وجہ سے وہاں کے رہنے والے بہت سی مشکلات کا شکار ہیں ان مشکلات میں سے ایک پینے کے صاف پانی کی فراہمی بھی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے حال ہی میں اس علاقہ کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ایک بہت بڑا فلٹر پلانٹ لگایا ہے کہ جس سے ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ادارہ بہت سے رفاعی منصوبوں پہ کام کر رہا ہے اور ان میں سے اکثر منصوبوں کا تعلق زندگی کی بنیادی سہولیات سے ہے اور یہ منصوبے حکومت کی بے توجہی کا شکار دور دراز علاقوں میں شروع کیے گئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: