ایران کے شہر اھواز میں روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی طرف سے نسيم الولاية کے نام سے ہفتہ ثقافت منعقد کیا جا رہا ہے جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا وفد بھی شرکت کر رہا ہے وفد ہفتہ ثقافت کے دوران کتابوں اور دوسری ثقافتی اشیاء کی نمائش لگائے گا اور مختلف پروگراموں میں شرکت کرے گا۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کے سربراہ جسام سعیدی نے بتایا ہے کہ ہم نے نمائش اور ہفتہ ثقافت کی تقریبات میں بھر پور شرکت کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور اس سے متعلقہ تمام کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی طرف سے دنیا کے مختلف شہروں میں ہفتہ ثقافت منعقد کیا جاتا ہے کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اپنی تمام منشورات کے ساتھ بھر پور شرکت کرتا ہے۔